کیلنڈر"Category: Happiness and peace"


Warning: count(): Parameter must be an array or an object that implements Countable in /home1/promised/public_html/wp-content/plugins/assensive-widgets/widgets/ASSENSIVE_WIDGET_POST_GRID.php on line 913
اپنی باطنی زندگی کو دوسرے کے ظاھری زندگی سے موازنہ نہ کرو !
اپنی باطنی زندگی کو دوسرے کے ظاھری زندگی سے موازنہ نہ کرو ! کیا اب تک کسی کو دیکھا ھے کہ نھایت معمولی سی زندگی گزار رھا ھو لیکن اس کا دل شاد و خوشحال ھو۔ اور ایک شخص دولت سے مالا مال ھو مگر افسردہ ومضطرب ھو ؟ اس کا مطلب یہ کہ جو چیز سکون عطا کرتی ھے وہ دولتِ و قدرت نھیں ھے سکون در اصل خدا سے عاشقانہ رابطہ برقرار کرنے میں ھے ! کیا ھم تیار ھیں کہ خدا سے عاشقانہ رابطہ شروع کریں ؟
یہ اس کا حل نھیں ھے !
یہ اس کا حل نھیں ھے ! ھر مشکل کا حل ھے بس اس کا طریقہ ھم کو جاننا چاھئے مشکلات کا حل خود کشی نہیں ھے ! یہ ھماری کمزوری ھے کہ جب مشکل سے دوچار ھوتے ھیں۔ ھمت ھار جاتے ھیں زندگی کی مشکلات اسی لئے ھیں کہ ھم رشد وترقی کریں کیا اب آپ کی نظر اس کی اھمیت ھے کہ سعادتِ مندی کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا ھوگا ؟
ھمیشہ کے لئے انتخاب!
ھمیشہ کے لئے انتخاب! اگر چاھتے ھیں کہ ایسا ارادہ وفیصلہ کریں کہ اس کے بعد پشیمان نہ ھوں تو ضروری ھے کہ ایسے قانون کی رعایت کریں کہ جو اس بات کا سبب ھو کہ اس انتخاب کے بعد خوش و خرم رہیں اور اس سے لذت حاصل کریں جو بھی فیصلہ کریں گے اپنے لئے دو مستقبل بنائیں گے ایک دنیا دوسرے آخرت لھذا جلد بازی نہ کریں اور جذباتی فیصلہ نہ کریں
وہ غم جو خوشی لاتا ھے ? کچھ غم ایسے ھیں جو ھم کو بزرگی عطا کرتے ھیں اور ھم کو دنیا سے بے غم کر دیتے ھیں آپ جانتے ھیں وہ غم کون سے ھیں ?
کیا آپ جانتے ھیں کہ خدا اور مربی میں کیا چیز مشابہ ھے ?
کیا آپ جانتے ھیں کہ خدا اور مربی میں کیا چیز مشابہ ھے ? ان کی شباھت یہ ھے کہ دونوں سازنده یعنی تعمیری ھیں اگر ھم چاھتے ھیں کہ ان کے مثل بنیں تو ھم کو چاھئے کہ مربی کی باتوں کو سنیں اس وقت خدا کے مظھر بن سکتے ھیں آپ چاھتے ھیں کہ خدا کی طرح مھربان اور عظیم بنیں ?
آپ چاھتے ھیں کی آپ کی روح بلند ھو ?
آپ چاھتے ھیں کی آپ کی روح بلند ھو ? جب آپ کی روح بلند وعظیم ھو جائے گی تو پھر کسی سے محبت کی بھیک نھیں مانگیں گے ۔ بلکہ خود دوسروں میں محبت بانٹیں گے آپ خود دوسروں سے کسی امید و توقع کے بغیر عطا و بخشش کریں گے اور یہ عمل خد ا سے بھت زیادہ نزدیک کر تا ھے اور کتنا اچھا ھے کہ بخشش وعطا میں خدا کا مظھر بننا ۔ھے نا ?
سکون تک پھونچنے کے لئے پھلا قدم کیا ھے ?
سکون تک پھونچنے کے لئے پھلا قدم کیا ھے ? اگر سکون نھیں ھے تو دیکھیں کون سی چیز اپنی جگہ نھیں ھے ! بسا اوقات مشکل کو جانے بغیر اس کے حل کی تلاش میں نکل پڑتے ھیں مشکل کے حل کے لیے پھلا قدم اس مشکل کی پھچان ضروری ھے کس طرح مشکل کی شناسائی کر سکتے ھیں ?
ھم انسانوں کی گمشدہ چیز کیا ھے ?
ھم انسانوں کی گمشدہ چیز کیا ھے ? ھر کامیابی ازحد تلاش و کوشش چاھتی ھے مثلا خوشی و سکون تک پہنچنا جس کو ھم نے کھو دیا ھے ! ضروری ھے کہ آپ اس راہ کو جانتے ھوں تاکہ مقصد حاصل کرسکیں آپ کی نظر میں اس کی راہ کون سی ھے
الھی ھدایا کے نزول اور ابدی ھونے کا بھترین فارمولا !?
الھی ھدایا کے نزول اور ابدی ھونے کا بھترین فارمولا !? فارمولا یہ ھے کہ جب بھی خدا کی جانب سے کوئ نعمت ملے تو خدا کا شکریہ ادا کریں اور اس کی حفاظت میں انتھک کوشش کریں ۔ بس اتنی آسانی سے ایک دوسرا راز بھی ھے : شکر کرنے سے ھماری نعمتوں میں اضافہ ھوتا ھے ! کون ایسا شخص ھے جس کا دل نہیں چاہتا کہ اس فارمولے پر عمل کرے ?
کیا خدا نے ھم کو نعمت نھیں دی ھے ?
کیا خدا نے ھم کو نعمت نھیں دی ھے ? خدا وند مھربان ھے اگر وہ ھم سے کوئ نعمت لیتا ھے یا ھم کو کوئ ایک نعمت نھیں دیتا ھے تو اس نے دوسری جگہ ھزار وں نعمت ھم کو ھدیہ دیا ھے ھماری نظر صرف ان نعمتوں پر نھیں ھونی چاھئے جو خدا نے ھم سے لے لی ھے بلکہ اس کی دیگر نعمتوں پر شکر ادا کریں کیا ھم خدا کی نعمتوں پر شکر گزار ھیں ?
عاشقی کا راز ?
عاشقی کا راز ? ھم اس وقت کسی چیز سے محظوظ ھوتے ھیں جب اس سے عشق کرتے ھیں اس وقت دنیا سے محظوظ ھو سکتے ھیں جب دنیا کے مالک کے عاشق بن جائیں جی ھاں رحیم کریم خدا اور خالق ومدبر کائنات کا عاشق ! کیا یہ افسوس کا مقام نہیں کہ ایسے خدا کے ھوتے ھوئے اور جو عمر اس نے ھم کو عطا کی اس خدا سے عشق نہ کریں ?!
ھم۔کس وقت خدا سے ناراض ھوتے ھیں ?
ھم۔کس وقت خدا سے ناراض ھوتے ھیں ? جس نے ھم کو خلق کیا ھے ? ایک بچہ ماں باپ سے ناراض ھوتا ھے اس کی وجہ یہ ھے کہ اپنی بچکانہ نگاه سے سارے مسائل کو دیکھتا ھے اگر ماںباپ کی نگاہ سے دیکھتا تو کبھی بھی ان سے ناراض نہ ھوتا ھم بھی جب اپنی چھوٹی نگاه سے اپنے اور اپنے مسائل پر نظر ڈالتے ھیں تو یقینا خدا سے شکوہ کریں گے کہ یہ دنیا میری مرضی کے مطابق کیوں گردش نھیں کرتی اپنی معرفت کو خدا کے سلسلے میں بڑھائیں اور الھی نظر سے دیکھیں سچ بتائیں معرفت خدا کے حصول کی راہ کیا ھے?
کیا آپ نے خدا کے ساتھ دوستی کے بارے میں سوچا ہے؟
ایک ایسا وجود ھے کہ اس وقت اس کے پاس جاتے جب دنیا کی مشکلات میں گھرے ھوتے ھیں اس کو اس وقت آواز دیتے ھیں جب طوفان زدہ کشتی میں سوار ھوتے ھیں اور جب ساحل پر سکون سے پھونچ جاتے ھیں تو اس کو بھول جاتے ھیں جی ھاں وہ قدرت مند اور رحم کرنے والا خدا ھے کیا کبھی ایسا ھوا ھے کہ ایک بار ھی صحیح اس کو صرف اس کی خاطر بلایا ھو اور اس سے کھا کہ اس کے فراق میں دل مچل رھا ھے ?! . خدا سے بڑھ کر بھترین دوست نھیں پا سکیں گے چاھے مشکلات ھوں یا خوشیاں ھوں ھمیشہ ھمارے ساتھ اور ھمارا دستگیر ھے کیا اس کے نام اب تک کوئ خط لکھا ھے ? سچ بتائیں اگر یہ طے پائے کہ اس کے نام خط لکھیں تو اس کے نام کیا لکھیں گے ?
خدا تمھارے لئے سختی اور مشکلات پیدا کرتا ھے ?
خدا تمھارے لئے سختی اور مشکلات پیدا کرتا ھے ? تمھارے دوست احباب تم کو تکلیف دیتے ھیں؟ تمھارے ماں باپ تمھارے لئے درد سر پیدا کرتے ھیں؟ تمھارے عزیز نا خواستہ طور پر تمھارے لئے زحمت و مشکلات ایجاد کرتے ھیں؟ تم جو ان لوگوں سے اس قدر عشق رکھتے ھو اس لئے ان مشکلات کو اھمیت نھیں دیتے ! ھم خدا کے اس قدر عاشق ھیں کہ بندگی کی سختیوں کو نھیں دیکھتے ھیں ?
گزر جاو اور بھول جاو
گزر جاو اور بھول جاو ھمارے اور آپ کے لئے جان لیوا چیز زھر نھیں بلکہ ھمارے افکار ھیں جو چیز ھم کو مایوسی کی طرف لے جاتی ھے وہ ھمارے افکار ھیں اگر کوئ غلط انتخاب یا غلط کام کر گزریں تو اس کو مان لیں اور اس سے در گزر کریں خوشی کا راز ان دو کلموں میں پوشیدہ ھے : گزر جاو اور بھول جاو؛گذشتہ غلطیوں سے دور ھو جاو اور تلخیوں کو بھلا دو ۔ آپ کی نظر میں کیا ھماری خوشی و سکون محفوظ نھیں رہ سکتا
رھائ حاصل کرنے کا راستہ?
رھائ حاصل کرنے کا راستہ? ایک دن دریادلدل کے پاس گیا دلدل نے دریا سے پوچھا تم ا تنا صاف شفاف کیوں ھو ? دریا نے جواب دیا میری شفافیت کا راز یہ ھے کہ جس بھی چیز کے پاس پھونچتا تھا اس کے پاس سے گزر جاتا تھا اور اس کو اپنے ساتھ نھیں کے جاتا تھا دلدل نے پوچھا کیوں ? دریا نے کھا میں سمندر سے جڑا ھوں اور اس سے جا ملوں گا سمندر کی پاکیزگی کے سبب میں نے کسی گندگی کا ساتھ نھیں لیا میں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ دیا تم بھی اگر تم ماضی کو بھلا دو اور ھمارے ھمراھی بن جاو تو سمندر کی پاکیزگی سے مل جاو گے ماضی اور اس کی پرانی یادیں ھم کو دلدل بنا دیتی ھیں اور خدا کی جانب سیرو سلوک کی طاقت کو ھم سے چھین لیں گی آئے مل کر دریا کی طرح ھمیشہ خدا کی جانب رواں دواں رھیں تاکہ محسوس کریں کہ طرح سبک بال ھوں گے آپ کی زندگی کا دلدل کیا ھے ? ھم کو کمنٹ کر کے آگاہ فرمائیں ۔?